24 نومبر، 2024، 11:02 PM

ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، کیوبا کا انتباہ

ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، کیوبا کا انتباہ

کیوبا کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، کیوبا کے وزیر خارجہ برونو ایڈورڈو روڈریگیز پریلا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں سے دنیا کو خبردار کرتے ہیں۔ 

انہوں نے ہسپانوی زبان میں شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات مغربی ایشیا میں تنازعات میں اضافے کا باعث بنیں گے، جس سے خطے اور دنیا میں نا امنی بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیزی ممکن ہے کیونکہ اس رجیم کو اس کے حامیوں نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

پچھلے ہفتے، کیوبا کے وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان میں لوگوں کے قتل عام پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو مغربی ایشیا خاص کر فلسطین میں جاری نسل کشی ختم کرنی چاہیے۔

News ID 1928358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha